چکوال میں مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاو¿ں میرا تھر سے ہے جو ایک مقدمے کی پیروی کےلئے عدالت آئے تھے اور تمام افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔