پیپلزپارٹی کرپشن کی ماہر ،آصف زرداری عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،نواز شریف کا پیچھا نہیں چھوڑا ، انجام تک پہنچائیں گے :سردار یار محمد رند
ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ پارٹی قائد عمران خان نے نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑا بلکہ انہیں انجام تک پہنچانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو سینئر ججز نے نوازشریف کے خلاف اختلافی نوٹس دئیے ، اب نوازشریف کو اخلاقی جرأت کامظاہر ہ کرکے اپنے عہدے سے الگ ہوجانا چاہئے، پیپلز پارٹی بھی کرپٹ اور کرپشن کرنے میں ماہر ہے ، آصف زرداری نے بھی عوام کو بیو قوف بنارکھا ہے ،کبھی سندھ کارڈ استعمال کرکے ووٹ لیتے ہیں تو کبھی شہیدوں کا نام لے کر ووٹ وصول کیا جاتا ہے ،
صحبت پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سردار یارمحمد خان رند نے کہا کہ پانچ ججوں نے پاناما کیس میں فیصلہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی بنائی جائے ، جے آئی ٹی کس کے خلاف بنائی جاتی ہے ؟قاتلوں ڈاکوؤں اور کرمنل ملک دشمن عناصر کے خلاف ؟میاں صاحب آپ کو پتہ ہونا چاہیے ، اب اس عوام سامنے آپ کا اصلی چہرہ آ گیا ہے ،مٹھائیاں بانٹنے سے اس ملک کے باشعور لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ،تحریک انصاف نے ملک بھر میں کرپٹ عناصر کو انجام تک پہچانے کا عزم رکھا ہوا ہے۔