نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف وکیل اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف وکیل اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق
نامعلوم افراد کی فائرنگ، معروف وکیل اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق
سورس: Social Media

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منڈی بہاء الدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے ہمبڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے منڈی بہاء الدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی  جیو نیوز کے مطابق محمود پرویز رانجھا اپنے بیٹے اور ڈرائیور کے ہمراہ ضلعی عدالت سے واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں محمود پرویز رانجھا کا بیٹا دانیال، ایک راہگیر خاتون  اور ایک سال کا بچہ  بھی زخمی ہوا ہے۔  محمود رانجھا کے بیٹے کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے لاہور ریفر کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آوروں نے محمود رانجھا کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ تصاویر میں گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اس پر بے تحاشہ گولیاں برسائی گئی ہیں۔