مارکیٹ میں برائلر گوشت 540روپے کلو فروخت

مارکیٹ میں برائلر گوشت 540روپے کلو فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (لیڈی رپورٹر)مارکیٹ میں برائلر گوشت 540 روپے تک بیچا جا رہا ہے، صافی گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت سرعام جاری ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 227 روپے مقرر کر دی گئی۔دوسری جانب  سرکاری ریٹ لسٹ میں تین سبزیوں اور ایک پھل کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، مارکیٹ میں پیاز 70، ٹماٹر 90، لہسن 420، ادرک 420، لیموں 320 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔پھلوں میں کیلا درجہ اول 260، درجہ دوم 200 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، سیب 450، امرود 200، گرما 120 اور خربوزہ 130 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔