عمران خان اور طاہر القادری نے جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگا دیا،حنا پرویز

عمران خان اور طاہر القادری نے جمہوریت کا مستقبل داؤ پر لگا دیا،حنا پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری اورعمران خان نے محض اقتدار کے حصول کی خاطر ملک وقوم، آئین اور جمہوریت کے مستقبل کو داؤ پر لگادیاہے ملک میں تبدیلی صرف نعروں سے نہیں لائی جاسکتی تبدیلی گیارہ مئی 2013 کو ہی آگئی تھی جب پاکستان کے عوام نے محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیامٹھی بھر لوگوں کے کہنے پر وزیر اعظم نوازشریف کسی صورت استعفیٰ نہیں دیں گے چند ہزار لوگوں کیساتھ پارلیمنٹ میں گھس کرعمران خان اورطاہرالقادری اقتدارپرقبضہ نہیں کرسکتے عمران خان کاوزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے خواب محض خواب ہی رہیگامسلم لیگ (ن) جمہوریت کاکسی صورت شب خون نہیں مارنے دیں گے عمران خان او رطاہرالقادری سادہ لوح عوام کو جھانسہ نہیں دے سکتے لیگی کارکن اپنی قیادت کے ایک اشارے کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوااس میں فحاشی وعریانی کے کلچر کی کوئی گنجائش نہیں پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام ایسے کلچر کی سوچ رکھنے والوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔