پولیس پر بزدلانہ حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،کچے میں آپریشن جاری رہے گا:سیکرٹری داخلہ پنجاب

پولیس پر بزدلانہ حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،کچے میں ...
 پولیس پر بزدلانہ حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،کچے میں آپریشن جاری رہے گا:سیکرٹری داخلہ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچ گئے  اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔سیکرٹری داخلہ نے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور حوصلہ بڑھایا ۔ سیکرٹری داخلہ  نے ہدایت کی کہ  زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔

نور الامین مینگل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کے تازہ دم دستے کچے کے علاقے میں آپریشن جاری رکھیں گے، ریاست کی رٹ پوری طرح قائم کی جائے گی، پولیس پر بزدلانہ حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب اور سینیئر حکام بھی سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب نے  سیکرٹری داخلہ پنجاب کو کچے کے علاقے میں جاکر ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر سیکرٹری داخلہ کچے کے علاقے روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل حملہ آوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے۔ وزیر اعلیٰ  نے لاپتہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کیلئے موثر آپریشن کی ہدایت دی ہے۔

 آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی بھی سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ہمراہ ہونگے۔ کچے کے علاقے میں فیصلہ کن آپریشن کر کے پولیس پر حملہ کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔