عمرکوٹ میں سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی ریلی
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک کی قیادت میں سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالے سے پڑھے گی سندھ اور بڑھے گی سندھ کے عنوان سے عمرکوٹ کے قلعہ روڈ سے پریس کلب عمرکوٹ تک ایک بڑی آگاہی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر ریلی میں محکمہ تعلیم پرائمری کے ڈائریکٹر مرتضیٰ، ڈائریکٹر سیکنڈری اقبال، وائس چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ میاں خالد ولہاری، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالرؤف سومرو، ڈی او پرائمری سید اسلم شاہ، ڈی او سیکنڈری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، اساتذہ،مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے طلباء اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخل کروائیں، اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر پرائمری، ڈائریکٹر سیکینڈری، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ اور دیگر نے بھی ریلی سے خطاب کیااس موقع پر ریلی میں شریک مختلف سکولوں کے طلباء نے پڑھے گی سندھ اور بڑھے گی سندھ کے نام سے نعرے بھی لگائے۔