نوشہرہ ،ٹول پلازہ میں بے پناہ رش ،عوام کو مشکلات

نوشہرہ ،ٹول پلازہ میں بے پناہ رش ،عوام کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ضلع کونسل نوشہرہ کے اجلاس میں نوشہرہ مردان روڈ ٹول پلازے میں بے تحاشہ ٹریفک جام کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کروڑوں روپے آمدن کے باوجود ٹول پلازے کے قریب روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ٹول پلازہ فوری طورپر دریائے کابل پر تعمیر شدہ پل سے دوسری جگہ منتقل کی جائے اور اس کی آمدنی میونسپل کمیٹی نوشہرہ کلاں کو دی جائے دو سال گزرنے کے باوجود کونسلروں کو اعزازیہ نہ دینے پر ممبران کا شدید احتجاج قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں طبی سہولیات کا فقدان سپورٹس فنڈ سے متعلق انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی رپورٹ کے مطابق فنڈ کا میرٹ کی بنیاد پر صحیح استعمال ہوا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نوشہرہ کا ایک اجلاس زیر صدارت نائب ناظم اشفاق احمد خان منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی حسین احمد خٹک نے کہا کہ سپورٹس فنڈز کی تین انکوائری کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ پیش کردی جس میں فنڈ کو منصفانہ طریقے سے استعمال کیاگیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ممبر ملک جلال خان ،ملک جمعہ خان اور دیگر ممبران نے کہا کہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں مریضوں کے لئے طبی سہولیات نہ پید ہیں خصوصاً خواتین مریض جو دور دراز علاقوں سے علاج کی عرض سے آتے ہیں اور زیادہ تر حاملہ خواتین ہوتیں ہیں جس پر قاضی میڈیکل کمپلیکس کی لیڈی ڈاکٹرز تجربات کرتی رہتی ہیں اور جب معاملہ بگڑ جاتا ہے تو انہیں پرائیویٹ کلینکس بجھوائے جاتے ہیں جس کا غریب خواتین مریض سکت نہیں رکھتے خواتین لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد در بدر کی ٹھوکریں کھاتے ہوئے ڈاکٹروں کے پیچھے پھرتی رہتی ہیں کیا یہ وہ تبدیلی ہیں انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹ فور پر ضلعی ناظم نے خود جعلی دستخط کا انکشاف کیاتھا تو پھر انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث عناصر کو منظر عام پر کوئی نہیں لایا جارہا اجلاس سے ضلع کونسل کے رکن ہارون خٹک نے کہا کہ دو مالی سال میں مجھے محکمہ صحت اور تعلیم کا فنڈ نہیں ملا جو کہ میرے ساتھ زیادتی ہے یہ ایوان مجھے بتائے کہ ضلع کونسل کے اراکین کا دائرہ اختیار کیا ہے بلدیاتی انتخابات سے قبل یہ کہاگیا تھا کہ ستر فیصد ترقیاتی فنڈ بلدیاتی نمائندوں کو ملیں گے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا اور اب بھی ایم پی ایز کو فنڈز مل رہے ہیں سرکاری ادارے تعاون نہیں کررہے اس لئے میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کمیٹی کے چیئرمین شپ سے احتجاجاً مستعفی ہورہا ہوں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی خصوصاً دیہی علاقوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال ڈاگ نوشہرہ کلاں کے مقام پر ٹیوب ویل پر لاکھوں روپے خرچ کرکے عوام کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ ابھی تک ٹیوب ویل کے پائپوں میں ابھی تک پانی نہیں آئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی ممبر نائلہ ناز،نوشین اور عبدالرحمان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور مرد ممبران کو ابھی تک کوئی فنڈ ریلیز نہیں ہوا اور دس لاکھ روپے کا جو فنڈ جاری ہوا ہے اس سے خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ بھی نہیں کرسکتے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد حیات، ملک خان بشر، سید عمل شاہ خٹک، نوشیرخان، عبدالغفور خٹک، ممبران ضلع کونسل قیصر خان، ذوالفقار خٹک، عبدالرحمان، امین زادہ، ملک زاہد، حاجی نوشیرخان، قاضی واجد، زاہدہ حیات، نیاز علی خان، عدالت خان، اسرار نبی، میاں ظہورکاکاخیل، نیاز علی اسرار الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولر سسٹم کیلئے فنڈ جاری ہوچکا ہے لیکن ممبران کا فرض ہے کہ وہ اس کا باقاعدہ معائنہ کریں کیونکہ اکثر شکایات آتی ہیں کہ ان کا نظام خراب ہوتا ہے ۔