شان شاہد کی فلم’’ ارتھ The Destination ‘‘کا پریمئر شو

شان شاہد کی فلم’’ ارتھ The Destination ‘‘کا پریمئر شو
 شان شاہد کی فلم’’ ارتھ The Destination ‘‘کا پریمئر شو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)شان شاہد کی فلم’’ ارتھ The Destination ‘‘کا پریمئر شو سنے سٹار سنیمامیں ہوا جس میں فلم ،ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں لیجنڈ اداکارہ نیلو بیگم ،حمائمہ ملک ،سیدنور،چوہدری اعجاز کامران،عرفان کھوسٹ، سر مد کھوسٹ، عمارہ حکمت، قاسم یار ٹوانہ، نور بخاری، دامیہ فاروق، پپوسمراٹ،دعا ملک،ویناملک،میرا،عظمیٰ حسن،محب مرزا،آمنہ شیخ،معراج خان،ہنی ،اعجاز شاہداور ساحر علی بگاسمیت بہت سے دیگر لوگ شامل ہیں جبکہ اس موقع شان کی اہلیہ اور والدہ سمیت دیگر فیملی ممبر بھی موجود تھے۔لوگوں فلم کو بہت زیادہ پسند کرتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی طور پر سپرہٹ ہوگی۔شان سمیت فلم کی کاسٹ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شان سمیت فلم کی دیگر کاسٹ کا کہنا تھا کہ "ارتھ’’ ہر طرح کے شائقین کو پسند آئے گی. اس بارے میں کسی قسم کا دعویٰ کرنا مناسب نہیں ہے لیکن لوگ فلم دیکھ کر خود فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کلچر -