مچھلی کی تیاری‘ کالا تیل استعمال کرنیکا انکشاف، بدبو ختم کرنے کیلئے خوشبودار مصالحے لگائے جاتے ہیں‘ ذرائع

مچھلی کی تیاری‘ کالا تیل استعمال کرنیکا انکشاف، بدبو ختم کرنے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)شہر میں پکی پکائی مچھلی کا کا روبار کر نے والے بیشتر دکاندار زیادہ منافع کے لالچ میں مچھلی تلنے کیلئے کم قیمت والا کا لا تیل استعمال کررہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ تیل میں پکنے والی مچھلی کے استعمال سے بلڈکینسر،معدے اور خوراک کی نالی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کا السر سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں جس سے محفوظ رہنے کیلئے ایسی مچھلی کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔ شہر میں پکی پکائی مچھلی کا کاروبار کر نے والے بیشتر دکاندار کراچی سے آنے والی باسی مچھلی کم قیمت پر حاصل کر کے اس کی بدبو ختم کر نے کیلئے خوشبو دار مصالحہ لگا دیتے ہیں جس کے بعد اسے مضر صحت تیل میں تلنے کے بعد فروخت کر دیا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔
تیل