” پاکستان کا یہ کھلاڑی بہت اچھا کھیلا “ سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے بھی دل کھول کر داد دے دی

” پاکستان کا یہ کھلاڑی بہت اچھا کھیلا “ سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ...
” پاکستان کا یہ کھلاڑی بہت اچھا کھیلا “ سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے نے بھی دل کھول کر داد دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے سری لنکا کو ہوم گراونڈ پر 13 سال بعد شکست دے کر تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ باولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں تاہم ایسے موقع پر سری لنکا کپتان بھی پاکستان میں سیکیورٹی اور میزبانی پر باغ با غ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے پاکستانی بیٹسمین عابد علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ۔ سری لنکا کپتان کا کہناتھا کہ نیشنل سٹیڈیم میں ہماراریکارڈ اچھا نہیں تھا ، پاکستانی بلے بازوں نے شاندار کھیل پیش کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ پہلی اننگز مین ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی تھی لیکن پاکستان نے دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کی ، پہلے دو روز اچھا کھیل پیش کیا ،ٹیسٹ میچ کے آخر ی دو اوورز میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، کوشش کی تھی جس میں ناکام رہے ۔
سری لنکن کپتان کا کہناتھا کہ دورے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا پر فار م کیا ہے ،میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات بہترین تھے ،ہم کھانا کھانے کیلئے باہر گئے ، انجوائے بھی کیا اور اپنے آپ کو یہاں محفوظ تصور کیا ۔کرونارتنے کا کہناتھا کہ پاکستان کے بیٹسمین نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ۔

مزید :

کھیل -