مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ کیا سلو ک کیا جارہاہے ؟ تجزیہ کار سلمان غنی کی دردناک تصویر کشی

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ کیا سلو ک کیا جارہاہے ؟ تجزیہ کار سلمان غنی ...
مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے ساتھ کیا سلو ک کیا جارہاہے ؟ تجزیہ کار سلمان غنی کی دردناک تصویر کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے منہ پر بٹ مارے جارہے ہیں ، اس لئے پاکستان کو سفارتی محاذ بھی گرم رکھنا چاہئے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ پاکستان میں اطمینان کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی سول قیادت اور فوجی قیادت ایک پیچ پر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھی تو افغان امن عمل بھی مثاثر ہوگا ، ٹرمپ کو کشیدگی پر تشویش کا اظہار نہیں کرنا چاہئے بلکہ آگے بڑھ کر کشیدگی کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اب مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے منہ پر بٹ مارے جارہے ہیں ، اس لئے پاکستان کو سفارتی محاذ بھی گرم رکھنا چاہئے ۔

مزید :

قومی -