نیو جرسی: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، چار سو افراد کو باہر نکال لیا گیا

نیو جرسی: رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، چار سو افراد کو باہر نکال لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیو جرسی( آن لائن )امریکی ریاست نیو جرسی کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی ، درجنوں فائر فائٹرز کئی گھنٹے سے آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ نیو جرسی کی لگڑری رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے چار سو افراد کو فوری نکالا ، آگ لگنے سے عمارت کے متعدد حصے گر گئے۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز اہلکار آگ بجھانے میں ناکام ہیں۔ آگ اور دھویں کے باعث سکول بند کر دیئے گئے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -