بدنام زمانہ رمضان ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان گرفتار

بدنام زمانہ رمضان ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)فیکٹری ایریا پولیس نے بدنام زمانہ رمضان ڈکیٹ گینگ کے سرغنہ سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان رمضان،لطیف اور امتیاز کئی مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے گزشتہ روز پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 3پستول اور چوری کا سامان برآمد کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -