بچوں کے ساتھ بداخلاقی کی روک تھام کیلئے ’’جینڈروائلینس سیل‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ

بچوں کے ساتھ بداخلاقی کی روک تھام کیلئے ’’جینڈروائلینس سیل‘‘ قائم کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر228خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے ساتھ بداخلاقی اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے ’’جینڈروائلینس سیل‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیل کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ بداخلاقی اور جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے لاہور پولیس حرکت میں آ گئی ہے اور سی سی پی او لاہور کے حکم پر ایک ’’جینڈر وائلینس سیل‘‘ کے نام سے الگ شعبہ قائم کیا جارہا ہے جس کا ایس ایس پی غلام مبشر میکن کو بنایا جارہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ سیل لاہور کی تمام پولیس ڈویژنوں میں بنایا جائے گا اوریہاں کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار شیخوپورہ، قصور اور دیگر اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

B

مزید :

علاقائی -