بنوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ، ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

بنوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ، ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے
بنوں میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ، ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقتول کی لاش کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنیوالے مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد بنوں کے علاقے جانی خیل میں 24 دن سے جاری دھرنے کے شرکا آج  اسلام آباد کی طرف مارچ کررہے ہیں۔ مظاہرین نے 24 دن گزرنے کے باوجود مقتول ملک نصیب خان کی تدفین نہیں کی تھی۔پولیس نے مظاہرین کو ٹوچی پل کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے روک دیا۔ جس  کے بعد  مظاہرین نے بنوں شہر پہنچنے کیلئے مختلف راستے اختیار کرکے شہر کی طرف سفر جاری رکھا۔
پولیس کی طرف سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ  کیا گیا۔اور پولیس وین کو بھی آگ لگائی گئی ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں واجد نامی نوجوان فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی  ہوئے ۔

مزید :

قومی -