پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کی ذیلی کمپنی ’حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ‘ نے چینی کار ساز کمپنی ’بی وائی ڈی‘ (Build Your Dreams)کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حب پاور ہولڈنگز اور بی وائی ڈی کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ حتمی شکل پا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو نئی جہت ملے گی۔ دونوں کمپنیوں کے مابین طے پانے والے معاہدے میں پاکستان میں زمین کے حصول اور ضروری انفراسٹرکچر کی منظوری بھی دی گئی ہے جہاں پروڈکشن پلانٹ کی تنصیب ہو گی۔ واضح رہے کہ چینی کمپنی بی وائی ڈی اس سے قبل اپریل میں اپنے مقامی پارٹنر میگا گروپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ بھی سٹریٹجک تعاون کا معاہدہ کر چکی ہے۔