”میں عثمان خان شنواری سے معافی مانگتا ہوں کہ۔۔۔“ کامران اکمل نے پلے آف میچ کے بعد عثمان شنواری سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟ جواب جان کر آپ حیران بھی ہوں گے اور کامران اکمل کی اعلیٰ ظفری کی داد بھی دیں گے

”میں عثمان خان شنواری سے معافی مانگتا ہوں کہ۔۔۔“ کامران اکمل نے پلے آف میچ ...
”میں عثمان خان شنواری سے معافی مانگتا ہوں کہ۔۔۔“ کامران اکمل نے پلے آف میچ کے بعد عثمان شنواری سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟ جواب جان کر آپ حیران بھی ہوں گے اور کامران اکمل کی اعلیٰ ظفری کی داد بھی دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی کے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دائیں کے ہاتھ کے بلے باز نے صرف اسی میچ میں ہی نہیں بلکہ اب تک کئی اہم میچز میں اپنی جارحانہ بلے بازی سے مخالف بالروں کا بھرکس نکالا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” ایک بندے کی وجہ سے کوئی لڑکا رک نہیں سکتا اگر۔۔۔“ شاندار کارکردگی پر بھی مکی آرتھر نے ٹیم میں شمولیت کی امیدیں ختم کر دیں تو کامران اکمل نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے 
کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے پلے آف میچ میں انہوں نے چھکوں اور چوکوں کی بارش کر دی اور صرف 27گیندوں پر 77رنز کی انتہائی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ اس اننگز کی خاص بات صرف 17گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنا تھا جو پی ایس ایل کی اب تک کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔ لیکن اصل دلچسپ اور حیران کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب کامران اکمل نے اپنی اننگزکے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا۔
کامران اکمل نے انتہائی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے باﺅلر عثمان شنواری سے معافی مانگ لی جن کے ایک اوور میں انہوں نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے تھے۔ کامران اکمل نے اپنے انٹرویو میں عثمان شنواری سے اس ”دھلائی“ پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں میچ کی اہمیت کے پیش نظر ایسا کرنا پڑ ا لیکن وہ ایک نوجوان کرکٹر کے ساتھ ایسا ہونے پر شرمندہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رونچی پوچھ رہا ہے آپ کا۔۔۔“ محمد عامر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے پر مبارکباد دی تو صارف نے رونچی کا نام لے لیا، پھر محمد عامر نے آگے سے کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی 
انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی ایک اہم میچ میں اپنی ٹیم کےلئے کچھ کر دکھانا چاہتا ہے اور یقینا عثمان خان شنواری بھی ایسا ہی چاہتے ہوں گے لیکن ایک ہی اوور میں اتنے سارے رنز پڑنے کی وجہ سے عثمان شنواری اور ان کی ٹیم کو مایوسی ہو ئی ہوگی جس کیلئے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -