” ایک بندے کی وجہ سے کوئی لڑکا رک نہیں سکتا اگر۔۔۔“ شاندار کارکردگی پر بھی مکی آرتھر نے ٹیم میں شمولیت کی امیدیں ختم کر دیں تو کامران اکمل نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کامران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود مکی آرتھر نے قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کی تمام امیدیں ختم کر دیں اور کہا کہ ان کی کارکردگی اچھی ضرور ہے مگر اتنی بھی اچھی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”علیم ڈار کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے تھا کہ پشاور زلمی کے چار فیلڈرز۔۔۔“ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کے بعد کوچ معین خان میدان میں آ گئے، امپائرز سے متعلق ایسا انکشاف کر دیا کہ جان کر ہر پاکستانی حیران رہ جائے گا
مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کامران اکمل اچھے بلے باز میں مگر قومی ٹیم میں ان کی جگہ نہیں بنتی اور انٹرنیشنل کرکٹ کا پریشر مختلف ہوتا ہے۔ کامران اکمل کو مواقع دئیے گئے لیکن وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
مکی آرتھر کے یہ الفاظ بھی کامران اکمل کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکے اور وہ قومی ٹیم میں آنے کیلئے ناصرف پرامید ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی لڑکا قومی ٹیم میں کھیلنا چاہے تو صرف ایک بندے کی وجہ سے رک نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رونچی پوچھ رہا ہے آپ کا۔۔۔“ محمد عامر نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے پر مبارکباد دی تو صارف نے رونچی کا نام لے لیا، پھر محمد عامر نے آگے سے کیا جواب دیا؟ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
کامران اکمل نے کہا کہ کوچ کی اپنی رائے ہے لیکن میرا کام کھیلنا، کارکردگی دکھانا اور فٹ رہنا ہے۔ میں جہاں بھی کرکٹ کھیلوں، کارکردگی دکھاتا رہوں گا کیونکہ کھیلنی تو کرکٹ ہی ہے۔ اگر کوئی لڑکا قومی ٹیم میں جانا چاہے تو صرف ایک بندے کی وجہ سے رک نہیں سکتا۔