تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی ، شاہ محمود قریشی کے بعد ایک ایسا معروف ترین رہنما میدان میں آ گیا کہ عمران خان سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے

تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی ، شاہ محمود قریشی کے بعد ...
تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت ہو گئی ، شاہ محمود قریشی کے بعد ایک ایسا معروف ترین رہنما میدان میں آ گیا کہ عمران خان سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنماو¿ں کے اختلافات میں شدت آگئی ہے ، شاہ محمود قریشی کے بعد حامد خان ایڈوکیٹ بھی کھل کر سامنے آ گئے۔
پی ٹی آئی رہنما حامد خان ایڈوکیٹ نے بھی سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے شاہ محمود قریشی کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل کسی بھی شخص کو پارٹی معاملات نہیں چلانا چاہیں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ ایسا شخص ٹکٹوں کے معاملات میں شرکت کر سکتا ہے نہ ہی پارٹی کی سیاسی طاقت استعمال کر سکتا ہے۔ نااہل شخص کی مداخلت رہی تو ہمیں عدالتوں میں مختلف مقدما ت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ذوالفقار احمد بھٹہ بنام ریاست 2018ءمیں کہہ چکی ہے کہ نااہل شخص کے کسی اقدام یا مشورے کی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔ نااہل شخص کا سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہونا اور پھر پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں میں شامل ہونا قانونی مشکلات پیدا کرے گا۔ فوری طور پر سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل ہونیوالے لوگوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

مزید :

قومی -