اضلاع اور ڈویژنز کی طرح صوبوں میں بھی اضافہ کیا جائے : خالد مقبول صدیقی

اضلاع اور ڈویژنز کی طرح صوبوں میں بھی اضافہ کیا جائے : خالد مقبول صدیقی
اضلاع اور ڈویژنز کی طرح صوبوں میں بھی اضافہ کیا جائے : خالد مقبول صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جس طرح اضلاع اور ڈویژنز میں اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح صوبوں میں بھی اضافہ ہوناچاہیئے۔ہمارا مطالبہ آئینی ہے اوراس سے دستبردار نہیں ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم آہستہ آہستہ نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کی طرف لا رہی ہے۔ہم اس مہم کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا قیام آئینی مطالبہ ہے اور اس کو غداری قرار دینے والے اپنے رویوں پر بھی غور کریں۔انہوں نے بتایا کہ آج تمام سیاسی جماعتیں مڈل کلاس طبقے کی سیاست کا نعرہ لگا رہی ہیں لیکن متحدہ نے مڈل کلاس سیاست کو بہت پہلے پروان چڑھایا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ متحدہ وہ واحد جماعت ہے جس نے عام پاکستانیوں کو اسمبلی کا رکن بنایا تھا۔