لٹن روڈ پر چنگ چی رکشہ میں آگ بھڑک اٹھنے سے جل کرراکھ

لٹن روڈ پر چنگ چی رکشہ میں آگ بھڑک اٹھنے سے جل کرراکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار)لٹن روڈ کے علاقہ میں چنگ چی رکشہ میں آگ بھڑک اُٹھی ، رکشہ ڈرائیور اور راہگیروں کی اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش، ریسکیو 1122کو متعدد کالیں کرنے کے باوجود امدادی ٹیم موقع پر نہیں پہنچی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لٹن روڈ کے علاقہ پونچھ روڈ پرچلتے ہوئے چنگ چی رکشہ میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جسے رکشہ مالک سمیت دیگر راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی متعدد کوششیں کیں لیکن آگ کے باعث رکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کو متعدد کالیں کی گئیں لیکن کوئی بھی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر نہیں پہنچی ۔

مزید :

علاقائی -