مہاجرو ں کو انتشار کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجرو ں کو انتشار کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجروں کو انتشار کے بجائے متحد ہوکر قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے ۔ ماضی کے غلط فیصلوں کی وجہ سے پہلے ہی مہاجر عوام ذہنی طورپر کرب کا شکار ہے مزید الزام تراشیوں کی سیاست کے زیادہ خراب نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اب بھی سیاسی بردباری، فہم وفراست کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پھر مہاجروں کی داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں۔ انہوں نے کہاکہ برسوں سے مہاجر کارکنان اور عوام قربانیاں دیتے آرہے ہیں اب مہاجر قیادت کو قربانی دینی ہوگی۔ صحیح فیصلوں اور صحیح قیادت سے ہی قوم کو بحران سے نکالا جاسکتا ہے۔ کیونکہ مہاجر دشمن قوتیں نہیں چاہتی کہ ایک مرتبہ پھر مہاجر مضبوط ہوکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔ یہی وجہ ہے کہ مہاجر سیاست اختلافات اور دھڑے بندی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت مہاجروں کو متحد ہوکر گرینڈ الائنس کی صورت میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے اور ہم اسی فلسفے پر کار بند رہتے ہوئے مہاجروں کو گرینڈ الائنس میں شامل کررہے ہیں۔ جس سے متفقہ طورپر مہاجر حقوق کی جدوجہد اور آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جاسکے گا۔ ا س سلسلے میں مختلف مہاجر قائدین سے ملاقاتیں بھی کرکے انہیں اس بات پر قائل کررہے ہیں کہ وہ آپس کے اختلافات بھلاکر اتحاد کی صورت میں سیاست کریں۔