صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 126واں عرس ،ضلع راجن پور میں آج عام تعطیل ہے

صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 126واں عرس ،ضلع راجن پور میں آج عام تعطیل ...
 صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 126واں عرس ،ضلع راجن پور میں آج عام تعطیل ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راجن پور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے معروف صوفی بزرگ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا 126واں عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔ پنجاب کے ضلع راجن پور میں حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس کی تقریبات کا آج آخری روز ہے، اس موقع پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔عرس کی تقریبات میں ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

"جنگ " کے مطابق دربارمیں نمازِ ظہر کے بعد اختتامی دعا کروائی جائے گی اور دعا کے بعد دربار میں زائرین میں تبرک تقسیم کیا جائےگا۔عرس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے کیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد، ڈی جی مذہبی امور پنجاب آصف علی فرخ نے بھی عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔