خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی طرز پر کس شعبے کیلیے کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانیے

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی طرز پر کس شعبے کیلیے کارڈ شروع کرنے کا ...
خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کی طرز پر کس شعبے کیلیے کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا حکومت نے بھی صحت کارڈ کی طرز پر ایک اہم  شعبے کیلیے کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار علی امین خان گنڈا پورنے خیبر پختونخوا میں تعلیم کے فروغ کیلئے ایک انقلابی اقدام کے طور پرایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے صحت کارڈ کی طرز پر تعلیم کارڈ کے اجراءکا فیصلہ کر لیا ہے ۔

"جنگ " کے مطابق  ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کا اجراءصوبے کے نو پسماندہ اضلاع کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولئیءپالس، تور غر، چترال اپر، چترال لوئر، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپراور جنوبی وزیر ستان لوئر سے شروع کیا جارہا ہے جسے بعد میں دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی ۔