سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔
ہنڈرڈانڈیکس نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 463 پوائنٹس تک پہنچا،ٹریڈنگ کے دوران منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈرڈانڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ہنڈرڈانڈیکس 223 پوائنٹس کی کمی سے 81 ہزار 850 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،143کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 237 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 37 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا،15 ارب 69 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مجموعی طور پرمارکیٹ کی بلند ترین سطح 82ہزار463 جبکہ کم ترین سطح 81ہزار548 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔