ایران کے نئے بیلسٹک میزائل ’جہاد‘ کی پہلی بار رونمائی کردی گئی

ایران کے نئے بیلسٹک میزائل ’جہاد‘ کی پہلی بار رونمائی کردی گئی
ایران کے نئے بیلسٹک میزائل ’جہاد‘ کی پہلی بار رونمائی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے ہفتے کے روز تہران میں ایک فوجی پریڈ کے دوران اسلامی انقلابی گارڈ کور نے مقام طور پر تیار کردہ ’جہاد‘ نامی ایک نئے بیلسٹک میزائل کی نمائش کی ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق جہاد میزائل سسٹم کی ہفتے کے روز پہلی بار باضابطہ طور پر نقاب کشائی کی گئی ہے، یہ بیلسٹک میزائل 1000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بیلسٹک میزائل ایران کے دیگر لیکوئڈ فیول والے میزائلوں سے اس لیے مختلف ہے کیوں کہ یہ دوہرے میزائل لانچر کا حامل ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق جہاد میزائل ’قائم‘ میزائل کا ایک بہترین ورژن ہے، جس کی رینج 800 کلو میٹر سے بڑھا کر ہزار کلو میٹر کی گئی ہے، اور اس کے وار ہیڈ کو گائیڈڈ کیا گیا ہے۔

جہاد میزائل کو ایران کے پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس بازو نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے، اور اس کی نمائش 1980-1988 کی ایران عراق جنگ کی برسی کے موقع پر ہونے والی سالانہ پریڈ کے دوران کی گئی۔

پاسداران انقلابنے 4,000 کلو میٹر رینج کے ساتھ ایک نئے ڈرون کی بھی نمائش کی، ’’شہید-136B‘‘ نامی یہ ڈرون ’’شہید 136‘‘ کا اپ گریڈ ورژن ہے۔