رمضان سے قبل زکوۃ کی تقسیم یقینی بنائی جائے گی: شوکت لالیکا

رمضان سے قبل زکوۃ کی تقسیم یقینی بنائی جائے گی: شوکت لالیکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر زکوۃ وعشر شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر رمضان المبارک سے قبل مستحقین میں زکوۃ کی تقسیم یقینی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوۃ وعشر چوہدری محمد شفیق،چیئرمین پنجاب زکوۃ کونسل اعجازچوہدری،ایڈمنسٹریٹرزکوۃ محمد اسلم رامے و دیگر متعلقہ حکام بھی موجودتھے۔ شوکت علی لالیکا نے ارکان اسمبلی سے کہا کہ وہ مستحقین زکوۃ کی تحقیق کے عمل کی بذات خود نگرانی کریں تاکہ صحیح لوگوں تک زکوۃ کی تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بار مستحقین زکوۃ کو 13ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ضلعی سطح پر ایڈمنسٹریٹرزکوۃ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔زکوۃ کی تقسیم ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور رمضان المبارک سے قبل مستحقین کو زکوۃ کی تقسیم کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔