’’اندھیرا اجالا ‘‘ کے سیکوئل سے حبا بخاری آؤٹ اریبہ حبیب ان

’’اندھیرا اجالا ‘‘ کے سیکوئل سے حبا بخاری آؤٹ اریبہ حبیب ان
 ’’اندھیرا اجالا ‘‘ کے سیکوئل سے حبا بخاری آؤٹ اریبہ حبیب ان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا ‘‘ کے سیکوئل سے حبا بخاری کو کٹ کرکے ان کی جگہ اریبہ حبیب کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حبا بخاری کو نجی چینل کے کہنے پر زیر تکمیل ڈرامے سے نکالا گیا ہے نجی چینل کا موقف تھا کہ اداکارہ اپنے کردار سے انصاف نہیں کرپا رہیں اس لئے ان کی جگہ کردار کے مطابق اداکارہ کا انتخاب کیا جائے یاد رہے کہ حبا بخاری کو دو دن کی ریکارڈنگ کے بعد علیحدہ کیا گیا جبکہ اریبہ حبیب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کردار کو انتہائی خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں۔ ’’اندھیرا اجالا ‘‘ کا سیکوئل جلد آن ایئر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 1986ء کے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا ‘‘ میں ڈائریکٹ حولدار کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی

اور اب اس ڈرامہ سیریز کا پارٹ ٹو بنایا جا رہا ہے جس میں عرفان کھوسٹ پھر سے ڈائریکٹ حولدار کے کردار میں نظر آئیں گے۔جبکہ ڈرامہ سیریز میں اے ایس پی کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار قوی خان ریٹائرڈ ہونے کے بعد پولیس ریفارمز کمیٹی میں نظر آئیں گے ۔ڈرامہ سیریز کی 26اقساط مکمل ہو چکی ہیں اور اس کو چھ مختلف رائٹروں نے لکھا ہے ۔

مزید :

کلچر -