افغان صدر پر واضح کر دیا قطر مذاکرات امن کا بہترین موقع ہیں، امریکا
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا نے افغان صدر اشرف غنی پر واضح کیا ہے کہ قطر میں افغان طالبان کے ساتھ بات چیت قیام امن کا بہترین موقع ہے۔ جرمن نشریاتی اداریکے مطابق یہ بات صدر غنی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر ہونے والی ایک گفتگو میں کہی۔ افغان صدر کو دوحہ میں اس بات چیت کے غیر معینہ عرصے کے لیے ملتوی کیے جانے پر امریکا کے عدم اطمینان سے بھی آگاہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دوحہ میں افغان طالبان کے رابطہ دفتر میں یہ بات چیت جمعے کو شروع ہونا تھی، لیکن طالبان نے اسے اس بارے میں اختلافات کے بعد ملتوی کر دیا تھا کہ اس میں کس کس کو شرکت کرنا چاہیے۔