ماحولیات کے تحفظ کیلئے وسائل کو بروے کار لایا جائے،نعیم مغل

ماحولیات کے تحفظ کیلئے وسائل کو بروے کار لایا جائے،نعیم مغل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ اور سرچ سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کے دوران ڈائیریکٹر جنرل تحفظ ماحولیات نے کہا کے اس وقت ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کے ماحولیات کے تحفظ کے لئیے تمام تر وسائل بروکار لائیں حکومت سندھ اس سلسلے میں ہر طرح کے تعاون کے لئیے تیار ہے اس سلسلے میں ادارہ تحفظ ماحولیات کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیم سرچ نے ایک جامع پروگرام کے تحت کراچی کے مختلف اسکولوں اور کالجز میں خصوصی پروگرام ترتیب دئیے ہیں اس سلسلے میں سرچ کے چئیر مین نے اپنی تنظیم کی خدمات کی بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، اس سلسلے میں ماحولیات کے تحفظ کے لئیے جامع منصوبہ بندی بھی ڈائیر یکٹر جنرل کو پیش کی ہے