گوجرانوالہ کا ’جادوئی تالاب‘، لوگ اس انتہائی گندے پانی میں شوق سے کیوں نہاتے ہیں؟ عجیب و غریب کہانی آپ بھی جانئے

گوجرانوالہ کا ’جادوئی تالاب‘، لوگ اس انتہائی گندے پانی میں شوق سے کیوں ...
گوجرانوالہ کا ’جادوئی تالاب‘، لوگ اس انتہائی گندے پانی میں شوق سے کیوں نہاتے ہیں؟ عجیب و غریب کہانی آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرانوالہ میں ایک جادوئی تالاب ہے اور لوگ اس کے گندے پانی میں بہت شوق سے نہاتے ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ لوگ ایک پیر کی پیروی کرتے ہوئے اس گندے تالاب میں ڈبکیاں لگاتے ہیں جس کا دعویٰ ہے کہ اس تالاب میں نہانے سے روح پاکیزہ ہوتی ہے اور انسان کو دنیاوی رغبت سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس پیر کا دعویٰ ہے کہ اس تالاب میں نہانے سے بیماریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔اس نے اپنے پیروکاروں میں یہ بات پھیلا رکھی تھی کہ یہ تالاب کبھی خشک نہیں ہوتا۔
رپورٹ کے مطابق اے آر وائی نیوز کے اینکر اقرارالحسن نے اپنے پروگرام میں اس توہم پرستی پر آواز اٹھائی۔ یہاں آ کر اس تالاب میں نہانے والے لوگوں کے انٹرویوز کیے۔ یوں یہ معاملہ مقامی انتظامیہ تک پہنچا جنہوں نے اب اس علاقے کو سیز کر دیا ہے اور تالاب میں لوگوں کے نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پابندی کے بعد بھی کئی لوگوں نے اس میں نہانے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔