تھانہ غزنی خیل کے قریب آم پیٹیوں سے بھرے ٹرک حادثے کا شکار
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)انڈس ہائی وے تھانہ غزنی خیل کے قریب آم پیٹیوں سے بھرے ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا۔جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ریسکیو1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گذشتہ شب انڈس ہائی وے بنوں سیکشن پر تھانہ غزنی خیل کے قریب آم بیٹیوں سے بھرے ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں ضلع کوہاٹ کے رہائشی بلال زخمی ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئیں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔