اکوڑہ خٹک میں روڈ سیفٹی کے بارے میں طلبہ کوآگاہی مہم

اکوڑہ خٹک میں روڈ سیفٹی کے بارے میں طلبہ کوآگاہی مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہانگیرہ(نمائندہ پاکستان) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ایس ایس پی نارتھ ون وحید الرحمان خٹک کی ہدایت پر ڈی ایس پی بیٹ ٹو حکیم آبادجان بہادر ک اور آپریشنل آفیسر نجیب اللہ مروت نے گورنمنٹ ڈگری کالج خوشحال خان خٹک اکوڑہ خٹک میں روڈ سیفٹی کے بارے میں طلبہ کوآگاہی مہم کا نعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں طلبہ نے میں شرکت کی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر ایجوکیشنل یونٹ کے انچارج اسلام دانش نے کہا کہ دوران سفر ہیلمٹ کا استعمال بہت ضروری ہے ڈارئیونگ کرتے ہوئے دونوں شیشوں کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط کریں اور موٹر سائیکل سوار نوجوان ون ویلنگ سے اجتناب کریں اکثر نوجوان اور سپیڈ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ طلبہ اور سماجی حلقوں نے موٹروے پولیس کی اس اقدام کو کافی سراہا ہے۔