پنجاب کابینہ، فلور ملیں 25فیصد گندم خریداری کی پابند، خلاف ورزی پرلائسنس منسوخ

پنجاب کابینہ، فلور ملیں 25فیصد گندم خریداری کی پابند، خلاف ورزی پرلائسنس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 25 ویں اجلاس میں کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صہیب بھرتھ کے چچا اور رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ صوبائی کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ترکیہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی۔ کابینہ نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی گرلز ایجوکیشن کے ویژن کو قابل تحسین قرار دیا۔ اجلاس میں فلور ملوں کے لئے 25فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کے لئے فوڈگرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈریننس، 1957ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی جس کے تحت 25فیصد لازمی گندم خریداری نہ کرنے والے فلور ملوں کے لائسنس منسوخ ہو سکیں گے۔ گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی منظوری دی گئی۔ (EWR) الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری دی گئی جس سے کاشتکار کواپنی گندم سٹور کرنے کی سہولت ملے گی اورسٹوریج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں 15لاکھ کارکنوں، مزدوروں اور ورکرز کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لئے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انہوئی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، چین اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے درمیان ایم او یو کی منظوری دی۔ چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کاہائیبرڈ سیڈ متعارف کرانے کے لئے معاونت کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ زرعی تحقیق کا فائدہ براہ راست کاشتکار کو پہنچنا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واٹر سپلائی سکیموں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔ اجلاس میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پاکستان کا پہلا نوازشریف ارلی ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ کابینہ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واسا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کی کیپسٹی بلڈنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن T-30 کے تحت فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن T-30 کے تحت لاہور میں ییلو، بلیو اور پرپل لائن کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کی فزیبلیٹی اسٹڈیز کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن T-30 کے تحت گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ ادویات و ڈرگ کی خریداری کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے لیے فرنیچر و آلات کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو صارفین عدالت کے اختیارات دیئے جائیں گے۔ پنجاب لیبر کوڈ 2024 ء کے مسودہ کی منظوری،کنسٹریکشن،ایگریکلچر اور دیگر شعبے کے ورکرزبھی شامل ہوسکیں گے۔ اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (PARB) میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P4A) میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ چیف ڈرگز کنٹرولر کے دفتر،صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ”میٹر ٹیسٹنگ لیب اور اضافی الیکٹرک انسپکٹر دفاتر کے قیام“کے لئے منظور شدہ 97 آسامیوں کا سٹیٹس تبدیل کرنے اور 07 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔ اساتذہ کی تقرری کے قواعد و ضوابط میں B.Edپیشہ ورانہ قابلیت کے حصول کے حوالے سے نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کم از کم اجرت ایکٹ 2019ء کے تحت انسپکٹرز کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ معدنیات کے شعبے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک میں ہم آہنگی – مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔

مریم نواز

  لاہور (آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ مانیٹرنگ، رپورٹنگ اینڈ ایلویشن ڈیپارٹمنٹ کا الگ شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں کلینک آن وہیل کیلئے نئی اورجدید گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔  مریم نوازشریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور صوبے بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ارکان صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ ارکان اسمبلی نے مہنگائی میں کمی اور پنجاب کی تاریخ کے سب سے زیادہ پراجیکٹ کی کامیاب لانچنگ پرمبارکباددی۔ ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مریم نوازشریف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں۔ ادویات کاتمام سرکاری ہسپتالوں سے فری ملنا پنجاب حکومت کی کارکردگی کو چارچاند لگارہا ہے۔

وزیراعلیٰ

مزید :

صفحہ اول -