پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر ...
پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا۔جیو نیوز کے مطابق بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ناظم الامور کو طلب کیا اور انہیں ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کیے۔ 

 ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انھیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کے لیےحکم دیا گیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -