حکومت امریکی صدر کے بیان کو سنجیدگی سے لے،جے یو آئی

حکومت امریکی صدر کے بیان کو سنجیدگی سے لے،جے یو آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جے یو آئی نے امریکی صدر کے بیان کو کھلی دھمکی قرار دیا ہے اور حکومت سے کہاہے کہ اس بیان کو سنجیدگی سے لے اور بھر پور مؤثر جواب دے ،امریکی صدر نے پاکستان کی عظیم قر بانیوں کا تغمہ دیا ہے پہلے مشکوک کردار کا اظہار اب کھلم کھلا الزام لگایا ہے مر کزی میڈیا آفس کے مطابق یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی راہنماؤں مولانا فضل علی حقانی ،مولانا محمد یوسف ،مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،محمد اسلم غوری،سید محمد فضل آغا ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھونے اپنے مشترکہ اخباری بیان اور مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جے یو آئی کے راہنماؤں نے کہاہے کہ امریکی صدر کے بیان نے جے یو آئی کے مؤقف کو سچا ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کسی کادوست نہیں