ایف بی آر کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی تک سٹیل سیکٹر سے جولائی کے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا

ایف بی آر کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی تک سٹیل سیکٹر سے جولائی کے بجلی کے بلوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی تک سٹیل سیکٹر سے جولائی کے بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیاہے۔جسٹس جواد حسن نے یہ حکم مغل سٹیل لمیٹڈ سمیت دیگر کی درخواستوں پر جاری کیا ہے، درخواست گزاروں کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے ایس ٹی جی او نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر پابند تھا کہ وہ سٹیل سیکٹر کے خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق ٹیکس ریفنڈز کا 15اگست سے پہلے فیصلہ کرے لیکن ٹیکس ریفنڈز پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے بننے والے کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس ادائیگی کا کہا جا رہا ہے لیکن ٹیکس ریفنڈز کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا جا رہا جو غیرقانونی اقدام ہے، انہوں نے استدعا کی کہ ایف بی آر کو ٹیکس ریفنڈز تک سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست نمٹاتے ہوئے ایف بی آر کو ٹیکس ریفنڈز کی درخواستوں کے حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں سے سیلز ٹیکس وصولی سے روک دیا ہے ،عدالت نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ 7دن میں ٹیکس ریفنڈز پر فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -