سندھ ہائی کورٹ ،ڈی جی نیب انکوائری رپورٹ کے ساتھ طلب

سندھ ہائی کورٹ ،ڈی جی نیب انکوائری رپورٹ کے ساتھ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی نیب سندھ کو پانچ سال میں ہونے والی انکوائری رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو نیب انکوائری کی خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواستگزار کے مطابق دو سال قبل عمر کوٹ کے ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کی انکواء شروع کی گئی۔ کنٹریکٹر فارس رام کے خلاف دو سال میں بھی تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں۔ نیب کی جانب سے جواب کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے ڈی جی نیب سندھ کو چھ اکتوبر کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے استفسار کیا بتایاجائے پانچ سال میں کتنی انکوائریز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا ؟ عدالت نے زیر التوا انکوائریز کا بھی مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ ہزاروں روپے کی کرپشن کی تحقئقات میں لاکھوں روپے خرچ کردیئے جاتے ہیں۔