ایرانی صدرکا امریکا سے تعلقات بہترکرنے کا اعادہ

ایرانی صدرکا امریکا سے تعلقات بہترکرنے کا اعادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران (آئی اےن پی)ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک مرتبہ پھر امریکا سمیت تمام مغربی ممالک سے بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی نہیں بھلا سکتے لیکن مستقبل کے متعلق سوچناسودمند ہوگا۔جرمن اخبار میں شایع ہونے والے مضمون میں حسن روحانی نے کہاکہ وہ ایران اور امریکا کے تعلقات پر نیا بوجھ ڈالنا نہیں چاہتے۔ مغرب سے کشیدگی کم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔روحانی نے لکھا کہ گزشتہ ساٹھ سال میں جو کچھ ہوا۔ اسے بھلا نہیں سکتے لیکن ان تمام تر باتوں کے باوجود اپنی ساری توجہ مستقبل پر مرکوز کرنا تہران کیلئے بہتر ہوگا۔حسن روحانی نے امریکا اوردیگر مغربی ممالک سے تعلقات بہتر بنانے اور اقتصادی پابندیاں ختم کرانے کے نعروں پر ایران میں صدارتی انتخاب جیتا تھا اور اس سلسلے میں انہیں کچھ کامیابیاں بھی ہوئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -