ایک عشرے میں اڑھائی یہودی فلسطین میں بسانے جانے کا انکشاف

    ایک عشرے میں اڑھائی یہودی فلسطین میں بسانے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل ذرائع ابلاغ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ ایک عشرے کیدوران اڑھائی لاکھ سے زاید یہودیوں کو دنیا بھرسے جمع کرکے فلسطین میں آباد کیا گیا۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 کے بعد 2019 تک دنیا کے 150 ممالک دو لاکھ 55 ہزار یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2019 کے دوران اب تک 34 ہزار یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسایا گیا۔فلسطین میں لا کر بسائے گئے آباد کاروں میں 140 ملکوں میں روس، یوکرائن، فرانس، امریکا اور ایتھوپیا شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سوویت یونین سے ایک لاکھ 30 ہزار یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا۔ یورپی ممالک سے 55 ہزار، شمالی امریکا سے 36 ہزار، لاطینی امریکا سے 13 ہزار 420، ایتھوپیا سے 10 ہزار 500 اور جنوبی افریقا میں 2560 یہودیوں کو فلسطین میں لا کر بسایا گیا۔ سنہ 1948 سے 2017 کے دوران 7 ہزار 32 ہزار یہودیوں کو فلسطین میں آباد کیا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -