9مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

9مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد
9مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جی ایچ کیو حملے کے ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی، عدالت نے سابق ایم این اے بلال احمد پر ان کے پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی۔

نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو 3 بجے تک پیش ہونے کا وقت دے دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی، فواد چودھری اور عمر ایوب کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیجز فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کیا۔عدالت آج ہی تینوں درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردی۔

سابق ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے عمرہ پر جانے کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے کوائف مکمل نہ ہونے پر لطاسب ستی کی درخواست خارج کردی۔