ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک میں دھماکہ ، ایک شخص شہید

ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک میں دھماکہ ، ایک شخص شہید
ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک میں دھماکہ ، ایک شخص شہید

  

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمال میں مزدور چوک پر دھماکے سے ایک شخص شہیداور14زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے جبکہ ہسپتال منتقلی کے دوران ہی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرناشروع کردیئے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -ڈیرہ مرادجمالی -