امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھرے مجمعے میں مودی کو” چائے والا“ کہہ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھرے مجمعے میں مودی کو” چائے والا“ کہہ دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھرے مجمعے میں مودی کو” چائے والا“ کہہ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

احمد آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر پہنچ چکے ہیں ۔گجرات کے احمد آباد ایئر پورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔اس حوالے سے نمستے ٹرمپ کے نام سے خصوصی ریلی کا بھی انعقادکیاگیاہے جس سے خطاب کے دوران امریکی صدر روائتی انداز اپناتے ہوئے جہاں بھارتیوں کو محنت کرنے والا قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی مثال دی اورکہانریندر مودی ایک ”چائے والا“ تھا۔
امریکی صدرکو مقبوضہ کشمیر ، شہریت ترمیمی بل ،احتجاجی مظاہرے کچھ بھی نظر نہ آیا اور انہوں نے بھارتی جمہوریت کو ایک معجزہ بھی قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورے پر آج ہی بھارت پہنچے ہیں۔