پاکستانی خاتون نے چائے پلا کر شہری کو مار ہی دیا

پاکستانی خاتون نے چائے پلا کر شہری کو مار ہی دیا
پاکستانی خاتون نے چائے پلا کر شہری کو مار ہی دیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد میں ایک خاتون نے گھر فروخت کرنے کے بہانے آدمی سے 55لاکھ روپے لوٹ لیے اور زہریلی چائے پلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اپنےنزعی بیان میں ظفر نامی مقتول نے پولیس کو بتایا کہ اس نے فرح نامی خاتون سے 55لاکھ روپے میں گھر خریدا تھا۔
ظفر نے بتایا کہ اس نے زیادہ تر رقم خاتون کو ادا کر دی تھی اور 11لاکھ کی رقم باقی رہتی تھی، جو گھر ظفر کے نام منتقل کروائے جانے پر ادا کرنی تھی۔ واردات کے روز خاتون نے ظفر کو اس حوالے سے بات کرنے کے بہانے گھر بلایا اور چائے میں زہر ملا کر پلا دیا۔
 چائے پیتے ہی ظفر کی حالت بگڑ گئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے فرح نامی ملزمہ اور اس کے تین دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔