پی ایس ایل کے دوران شاہین شاہ کی پیس دوبارہ نظر آ رہی ہے، محمد عامر

پی ایس ایل کے دوران شاہین شاہ کی پیس دوبارہ نظر آ رہی ہے، محمد عامر
پی ایس ایل کے دوران شاہین شاہ کی پیس دوبارہ نظر آ رہی ہے، محمد عامر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچزمیں شاہین شاہ آفریدی کی پیس نظر آرہی ہے، جب تک وہ لمبے اسپیل نہیں کریں گےردھم نہیں آئے گا۔

اپنے بیان میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی انجری سے واپس آئے ہیں انہیں وقت دینا پڑے گا، وہ پروفیشنل بولر ہیں ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شاہین آفریدی کا ردھم چار اوور سے نہیں بلکہ لمبے اسپیل سے آئے گا، شاہین پروفیشنل بولر ہیں ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں فرق پڑا ہے۔عامر نے مزید کہا کہ لاہور قلندر راشد خان کو مس کررہے ہیں وہ ان کا اہم بولر تھا، حارث رؤف اپنی پرفارمنس کے حوالے سے خود جواب دیں گے، پی سی بی سے ان کا معاملہ چل رہا ہے کہ وہ خود بہتر بتاسکتے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -