ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ، ایک دہشت گرد مارا گیا

 ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ، ایک دہشت گرد مارا گیا
 ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی ، ایک دہشت گرد مارا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

قلات (آئی این پی) ایف سی اور حساس ادارے کی قلات میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ اتوار کو ترجمان ایف سی کے مطابق قلات میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم‘ ایس ایم جی رائفل اور پستول برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک شرپسند بھتہ خوری‘ اغواء برائے تاوان‘ ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں کالعدم تنظیم کے مزید جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید : قلات