نصیرآباد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ، آفیسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

نصیرآباد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ، آفیسران اور ...
نصیرآباد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکمے ہائی الرٹ، آفیسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ مرادجمالی( ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصر نے نصیرآباد میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو ہائی الرٹ کرکے آفیسران ودیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں ،محکمہ ایری گیشن کو بھاری مشینری پٹ فیڈر کینال ، ربیع کینال ودیگر شاخوں  اور خصوصاشہری آبادی کے قریبی کینالوں کے قریب منتقل کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں،  جبکہ محکمہ لائیواسٹاک اور محکمہ صحت کے آفیسران کو  ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،محکموں سے قریبی رابطے کیلئے اسسٹنٹ کمشنروں اور تحصیلداروں کو بھی علاقے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

’’نجی خبر رساں ادارے ’’صباح نیوز ‘‘ کے مطابق   حفاطتی اقدامات کے بارے میں کئے گئے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیر خان ناصرنے کہاکہ ہے پہاڑوں علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی روک تھام کیلئے محکمہ ایری گیشن محکمہ مواصلات وتعمیرات محکمہ لائیواسٹاک محکمہ صحت اور ریونیو سمیت تمام محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر کے چھٹیاں منسوخ کی گئیں ہیں،  تمام محکموں کے درمیان رابطہ کاری کے حوالے سے فلڈ کنڑول روم بھی بنایا گیا ہے اور کہاکہ آفات قدرت کی طرف سے  آتے ہیں لیکن کم نقصان اور انسانی جانوں کی حفاظت اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے،   نصیرآباد انتظامیہ مکمل طور پر ہائی الرٹ ہے ، تمام سیلابی ریلو ں کو روخ موڑنے کیلئے محکمہ ایری گیشن اور  محکمہ مواصلات وتعمیرات کو بھاری مشینری سیلابی راستوں پر منتقل کرنے ہدایت کی گئی ہے، سرکاری حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  بارشوں کے موسم کے دوران ربیع کینال میں مقیم کسان ودیگر مقامی آبادی محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے اور اناج ودیگر گھریلو سامان بھی محفوظ مقام پر رکھیں تاکہ کم سےکم  نقصان ہو ۔