قصہ جناب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ خصوصی نشست کا 

      قصہ جناب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ خصوصی نشست کا 
      قصہ جناب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ خصوصی نشست کا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام وعلیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے اور یقینا  ہم بھی اچھے ہی ہیں اور دوستو آپ کو بتلا دیں کہ گزشتہ روز ہماری ملاقات جناب نگران وزیر اعلیٰ پنجاب  محسن نقوی صاحب سے ہوئی اور یہ خصوصی ملاقات والد محترم جناب بڑے شامی صاحب کے گھر ہوئی۔ تقریبا ًسہ پہر کے وقت  جناب شامی صاحب کا فون آیا کہ کیا حال ہے طبیعت کیسی ہے ہم نے جوابا ًکہا جی اللہ پاک کا شکر طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ویسے ہماری طبیعت تین چار دن سے زرا خراب تھی اور یوں کہا جائے سیدھے لفظوں میں کھچ پڑ گئی اور ایسی شدید کھچ پڑی کہ تین دن بستر سے ہی نہیں ہلا گیا اور اب طبیعت بہتر ہوئی  تو اسی لئے والد محترم جناب شامی صاحب کو اپنی طبیعت بہتر ہونے کا بتایا اور یہ سن کے والد محترم جناب شامی صاحب کا کہنا تھا کہ جناب نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی صاحب رات کو کھانے پہ گھر تشریف لا رہے ہیں  اور یہ سن کے ہماری طبیعت بھی مزید ٹھیک ہو گئی۔

ہم نے کہا کہ ہم مقررہ وقت پہ پہنچ جائیں گے اور ہم مقررہ وقت پہ پہنچ گئے اور جناب نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ خصوصی نشست میں  جناب حفیظ اللہ نیازی، مصطفی شامی،عمر شامی، علی شامی جناب  نوشاد صاحب،شہزاد شامی،عثمان شامی اور معروف  صنعتکار نوید  چوہدری صاحب بھی موجود تھے اور انکے ساتھ جناب الطاف حسین قریشی صاحب جو کہ انتہائی بزرگ صحافی ہیں اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر ہیں وہ اور انکے صاحبزادے بھی شریک ہوئے، اور بھی بہت سے مہمان شریک ہوئے اور اس خصوصی نشست میں جناب محسن نقوی سے پرتکلف گفتگو  ہوئی اور خصوصی گفتگو میں جناب محسن نقوی نے بتایا کہ ہم نے لاکھوں ڈالر کا غیر ملکی قرضہ بھی  واپس کر دیا  ہے اور بہت سے ترقیاتی منصوبے بھی شروع کئے جن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور  یہ بھی بتایا کہ مناواں میں مثالی ہسپتال بھی بنایا جہاں ہر قسم کی بیماریوں کا علاج ممکن ہو گا اور سب سے بڑھکر خوشخبری جناب نگران وزیرعلیٰ نے یہ سنائی کہ صحافی برادری کے ہر کیٹیگری کے ورکنگ صحافیوں کو پلاٹ دینگے جو یقیناً خوشی کی بات تھی اور اس سے بھی بڑھکر خوشخبری نگران وزیر اعلی  نے یہ سنائی کہ بہت جلد ٹی وی اور اخبارات کے اشتہارات کے بل بھی  کلیئر ہوجائیں گے  اور ہم نے بھی موقع کا فائدہ اٹھا کے فرمائش کر دی کہ ہمیں یلغار کے لئے بھی اشتہارات جاری کئے جائیں اور لسٹ میں یلغار کا نام بھی شامل کیا جائے جس پر جناب محسن نقوی نے حامی بھری کے یلغار کے لئے بھی کچھ کرینگے اور اسی نشست میں شہزاد شامی صاحب جو ہمارے بڑے بھائی ہیں انکی طرف سے بھی مطالبہ پیش کیا گیا کہ ہماری ایریگیشن سوسائٹی کو رستے کا مسئلہ ہے وہ حل کروایا جائے جس کے لئے متعلقہ اے سی صاحب اور  ڈی سی صاحب  کی ڈیوٹی لگائی  جائے تاکہ رستے کا مسئلہ حل ہو اورجناب محسن نقوی صاحب نے یہ بھی بتایا کہ جلد لاہور تا گوجرانوالہ موٹر وے  بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جسکی تکمیل کے بعد لاہور تا گوجرانوالہ سفر محض پینتالیس منٹ کا رہ جائے گا وہ بھی لاہور سے۔

اسی نشست میں بزرگ صحافی جناب الطاف حسین قریشی صاحب کی طرف سے کتاب کا تحفہ جبکہ ان کے صاحبزادے اور پوتے کی طرف سے خوبصورت پینٹنگ کا تحفہ بھی جناب محسن نقوی کو پیش کیا گیا  اور باتوں باتوں میں جناب محسن نقوی نے یہ بھی بتا دیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لئے چائنہ کی طرز پہ اسموگ ٹاورز بنائے جائینگے جو کہ اسموگ کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہونگے۔جی دوستو خوشی کی بات ہے کہ جناب محسن نقوی جو نگران وزیر اعلیٰ ہیں نے خادم اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بھی ریکارڈ برابر کر دیا اور یقینا جناب محسن نقوی  بھی دن رات  عوامی  مسائل کو حل کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں اور نیک نیتی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور چند دن کے مہمان بھی  ہیں کیونکہ کچھ دنوں میں نگران وزیر اعلیٰ بھی سابق وزیراعلی پنجاب ہونے والے ہیں  لیکن بطور پی سی بی چیئرمین اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور امید ہے کہ جناب محسن نقوی جس طرح سے پنجاب کے حالات کو سدھار رہے ہیں بالکل اسی طرح  قوی امید ہے کہ کرکٹ کے بگڑے ہوئے معاملات کو بھی سدھار سکیں گے،  تو بہر حال دوستو آٹھ فروری کو انتخابات ہیں  تو یہ بھی دیکھنا ہے کہ انتخابات میں کیا ہو گا  آٹھ فروری کا معرکہ کون جیتے  گا کون ہارے گا یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا  تو بہر حال فی الوقت اجازت چاہتے  ہیں آپ سے تو ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

مزید :

رائے -کالم -