نوشہرہ میں خواتین کے پیر نظر آنے پر حملہ کرنے والا ملزم جیل منتقل

نوشہرہ میں خواتین کے پیر نظر آنے پر حملہ کرنے والا ملزم جیل منتقل
نوشہرہ میں خواتین کے پیر نظر آنے پر حملہ کرنے والا ملزم جیل منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں جہانگیرہ بازار میں تین خواتین اور ایک شخص پر حملے میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ خواتین کے پیر نظر آنے پر اس نے حملہ کیا۔

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کر دیا ہے۔تفتیشی آفیسر ہدایت شاہ کے مطابق ملزم کو سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم محمد علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل مردان منتقل کرنے اور جیل ہسپتال میں ہی علاج کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ملزم نے گزشتہ روز بازار آئی 3 خواتین اور ان کے ساتھ ایک نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس سے خاتون اور مرد زخمی ہوگئے تھے۔شہریوں نے حملہ آور کو پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا۔